والد کا بھروسہ آپ کو سب کچھ بنا دیتا ہے ۔۔ سنجے دت کا والد کی سالگرہ پر جزباتی پیغام وائرل

image

والد کا ہاتھ بچے کے کندھے پر ہو تو وہ دنیا کا سب سے طاقتور انسان ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک بیٹا تب ہی کچھ بن سکتا ہے جب اس کے والد کو اس پر بھروسہ ہو کہ یہ ایک دن ضرور کچھ نہ کچھ کر کے دکھائے گا۔

یہی وجہ ہے کہ اب بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار سجنے دت نے والد کی سالگرہ پر جذباتی پیغام شیئر کیا جو وائرل ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں وہ آپ کے پیار اور بھروسے کی وجہ سے ہوں۔ آپ ہمیشہ میرے ہیرو رہو گے، سالگرہ مبارک ہو۔ اس کے علاوہ یہاں آپ کیلئے یہ جاننا بھی بہت ضروری ہے کہ سنجے دت کے والد بھی ایک مشہور اداکار تھے جن کا نام سنیل دت تھا۔ یہ 6 جون 1929 کو پیدا ہوئے جبکہ ان کا انتقال 25 مئی 2005 کو ہوا۔

واضح رہے کہ اداکار سنجے دت ایک اچھے اور نرم دل کے مالک ہیں، ان کے ساتھ جو کوئی بھی اچھا سلوک کرے تو سب کے سامنے اعتراف کرتے ہیں کہ انہوں نے میرے مشکل وقت میں ساتھ دیا۔

جیسا کہ ایک بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ جب میں جیل میں تھا تو میرے ساتھ مسلمان بھی تھے جنہیں صبح سحری کیلئے کھانے کے ساتھ گرم چائے بھی دی جاتی تھی۔ تو وہ ہم ہندو لوگوں کو اٹھاتے اور خود پینے سے پہلے ہمیں پوچھتے بھائی چائے ملی ہے، اٹھو پی لو۔


WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.